اسرائیل میں فرانس کے رسالے چارلی ایبڈو کی کاپیاں مفت تقسیم کرنے کا اعلان
منگل 27 جنوری 2015 16:48
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) اسرائیل میں فرانس کے رسالے چارلی ایبڈو کی کاپیاں مفت تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اسرائیل کے وزیر خارجہ اویدگر لائبرمین کی جماعت اسرائیل بی تینو پارٹی کے کارکنوں نے نے فرانسیسی رسالے کی متعدد کاپیاں خرید لی ہیں جنہیں مفت تقسیم کیا جائے گا۔آئرئش ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میں موجود مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کے بعد ملک سب سے بڑے کتابوں کا کاروبار کرنے والی چین سٹیماتزکے نے بھی فرانس سے منگوائے گئے 700 میگزین فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سٹیماتزکے کے فیصلے کے بعد لیبر مین نے اپنے کارکنوں کو اس میگزین کے حالیہ شمارے خریدنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی اظہار رائے کا مسئلہ ہے۔(جاری ہے)
وزیر خارجہ لائبر مین نے کہا کہ اسرائیل کو اسلامک اسٹیٹ نہیں بننے دیا جائے گا، یہاں شدت پسند مذہب لاگو نہیں کیا جانے دیا جائیگا اور کسی کی دھمکیوں کے بعد آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔
دوسری جانب اسرائیل کے پارلیمان (کینسات) کے القائمة العرب ة الموحدة کے مسلم رکن مسعود غنیام نے اس حوالے سے وزیر اعظم نیتن یاہو کو رسالے کی تقسیم کے حوالے سے خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور کم عقلی کا اقدام ہے۔مسعود غنیام نے کہا کہ یہ آزادی اظہار رائے نہیں ہے، بلکہ یہ مسلمانوں کے عقائد سے کھیلنے کے مترادف ہے، جس سے مسلمانوں میں اشتعال پیدا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب مسلمانوں کے عقائد کا مذاق اڑایا جائے تو اس کو آزادی اظہار رائے کا نام دیا جاتا ہے ‘ یہودیوں کے حوالے سے کوئی بھی بات "یہود دشمنی" قرار دی جاتی ہے۔مسعود غنیام کے خط پر اسرائیل کے وزیر خارجہ لائبر مین نے کہاکہ اسرائیل میں موجود عرب رہنماوں نے ایک اور ریڈ لائن عبور کر لی ہے۔دوسری جانب اسرائیل کی کتابوں کی فروخت کی سب سے بڑی چین نے کہا ہے کہ اس کو کسی بھی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی بلکہ اس نے فیصلہ اپنے صارفین کی شکایات کے بعد کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.