نارنگ منڈی ،اشتہاریوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے نوجوان کی نعش پوسٹمارٹم کے بعدورثاء کے حوالے

منگل 27 جنوری 2015 16:50

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) نواحی گاؤں کوٹ بھیلاں میں اشتہاریوں کے ہاتھوں ظلم وبربریت کاشکارہونیوالے 18سالہ سفیان علی کی نعش پوسٹمارٹم کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی جسے بعدازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا۔ نمازجنازہ کے موقع پربڑے رقت امیزمناظردیکھنے میںآ ئے۔

(جاری ہے)

سوگوارخاندان نے روتے ہوئے بتایاکہ مقتول کے حقیقی بھائی محمدبوٹاکوگزشتہ سال اشتہاریوں نے تاوان نہ دینے کی خاطرہلاک کردیاتھااورمقتول اس مقدمہ میں مدعی تھاجس پر اشتہاریوں نے سفیان علی کو اغواء کرنے کے بعدبری سفاکی سے ہلاک کردیا۔

گاؤں نے لوگوں نے بتایاکہ اشتہاریوں کاسرغنہ عمرانی گاؤں کے لئے دردسربناہواہے اور 5سال کے دوران درجنوں قتل کرچکاہے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب کی سخت ہدایات کے باوجودبھی پولیس اسے گرفتارنہیں کرسکی اورخوف زدہ لوگ یہاں سے نقل مکانی کررہے ہیں گاؤں خالی ہورہاہے اورپورے گاؤں میں خوف کی فضاطاری ہے لوگ سرشام دروازے بندکرکے گھروں میں دبک جاتے ہیں اشتہاری روزانہ آتے ہیں اورفائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلاتے ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :