احمدیار، ٹریفک کے المناک حادثہ میں 50سالہ خاتون ہلاک، 2 افراد شدید زخمی

منگل 27 جنوری 2015 16:51

احمدیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) ٹریفک کے المناک حادثہ میں 50سالہ خاتون ہلاک 2 افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں9/KB کا رہائشی40سالہ محمد رفیق موٹرسائیکل پر 35سالہ فداحسین اور 50سالہ حسناں بی بی کے ہمراہ سوار شہر سے گاؤں واپس جارہاتھاکہ ہوتہ روڑ پر تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر گد ھا ریڑھا سے ٹکر گیا جس کے نتیجہ میں حسنا ں بی بی موقع پر زندگی کی بازی ہارگئی جبکہ محمد رفیق اور فداحسین زخمی ہوگئے انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :