احمدیار، دیوار کے تنازعہ پر مسلح افراد کا دیور بھابھی پر تشدد ،طلائی زیور،نقدی لوٹ کر فرار

منگل 27 جنوری 2015 16:53

احمدیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء )دیوار کے تنازعہ پر مسلح افراد کا دیور بھابھی پر تشدد طلائی زیوراور نقدی لوٹ کر فرار تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 163/EBکی رہائشی عشرت بی بی اور دیو ر محمد احمد گھر میں موجودتھے کہ-3 مسلح افراد لیاقت ۔

(جاری ہے)

تجمل اور محمد سلیم نے زبردستی گھس کر دونوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا مسلح افراد نے -2تولے طلائی زیورات اور نقدی کل مالیت سوالاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ۔