چیئرمین پیف کے پارٹنر سکولوں کے اچانک معائنے،اساتذہ وطالب علموں سے تعلیمی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا

منگل 27 جنوری 2015 16:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ نے پارٹنر سکولوں کے اچانک معائنے شروع کر دئیے ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے گوجرانوالہ اور وزیر آباد میں مختلف پارٹنر سکولوں کے بلا اطلاع معائنے کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کلاس رومز اور سائنس لیب کا معائنہ کیا اور اساتذہ و طالب علموں سے تعلیمی معیار کے بارے میں دریافت کیا۔

چیئرمین پیف قمر الاسلام راجہ نے معائنے کے دوران طالب علموں کی حاضری بھی چیک کی اور انفراسٹرکچر کی کوالٹی کا جائزہ لیا ۔انہوں نے پارٹنر سکولوں کے مجموعی معیار پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن صوبے میں تعلیم عام کرکے غربت وجہالت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرررہی ہے۔