سندھ ٹیچرز فیڈریشن کی جانب سے انٹربورڈ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان قابل ستائش ہے ،ترجمان ثانوی تعلیمی بورڈ

منگل 27 جنوری 2015 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ترجمان نے سندھ ٹیچرز فیڈریشن کی جانب سے انٹربورڈ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان اور مسرت کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انرولمنٹ فارمز کا کوئی تعلق 75 فیصد حاضریوں سے نہیں ہوتا جبکہ اس کا تعلق صرف داخلہ حاصل کرنے اور متعلقہ تعلیمی ادارے سے وابستہ ہو کر گیارہویں کلاس میں اپنی فیکلٹی کے چناؤ سے ہوتا ہے اور عام حالات میں یہ فارم متعلقہ کالجز کو داخلہ فارم کے ساتھ ہی پُر کرانا ہوتا ہے تاکہ انرولمنٹ کے کاغذات جلد سے جلد بورڈ کو ارسال کئے جاسکیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ بورڈ کے تمام شعبوں کو مرکزی کمپیوٹر سسٹم سے منسلک کرنے کے بعد انرولمنٹ فارمز کے بغیر امتحانی فارمز کی نہ تو وصولی ممکن ہے نہ تصدیق، اس لئے کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مرکزی داخلہ پالیسی کے مطابق اپنے یہاں داخل ہونے والے طلبہ اور طالبات کے انرولمنٹ فارمز بورڈ ارسال کردیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سال 2015ء کے سالانہ امتحانات کا شیڈول تیار کیا گیا ہے اس لئے امتحان کے انعقاد سے قبل اس کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرنا ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :