کینٹ پولیس کی نااہلی۔ ہوٹل اونرزایسوسی ایشن کے صدرخالد خان کا قتل سرعام دندنانے لگا

منگل 27 جنوری 2015 17:17

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) کینٹ پولیس کی نااہلی۔ ہوٹل اونرزایسوسی ایشن کے صدرخالد خان کا قتل سرعام دندنانے لگا۔قاتل نے خالد خان کے بعد ان کے چھوٹے بھائی کو بھی قتل کرنے کاپیغام جاری کردیا۔ ایس ایچ او کینٹ جاوید خان میڈیا کے نمائندوں سے اپنی کارکردگی چھپانے لگے۔ اس ضمن میں سلہڈ کے کونسلر آصف جوکہ ہوٹل اونرز ایسوسی ایشن کے مقتول صدر خالد خان کے بھانجے ہیں۔

نے صحافیوں کو بتایا کہ مقتول خالد خان کی جی ایل آئی گاڑی سلہڈ میں ہجرے کے پاس کھڑی ہے۔ خالد خان کے قاتل نے منگل کے روز ان کی گاڑی پرتحریرکیا کہ ”قتل کرنا جرم نہیں۔ اگلا نمبر کاشی تیرا ہے“۔ اس پیغام کے ساتھ پستول کا نشان بھی بنایاگیاتھا۔ مذکورہ واقعے کی اطلاع کینٹ پولیس کو دی گئی۔

(جاری ہے)

لیکن ایس ایچ او تھانہ کینٹ حسب معمول چار گھنٹے کے بعد موقع پر پہنچے۔

آصف کے مطابق کاشی مقتول خالد خان کا چھوٹا بھائی ہے۔ جس کو عاشی کہتے ہیں۔ لیکن قاتل نے غلطی سے عاشی کی بجائے کاشی لکھ دیا۔ عاشی آج کل دوبئی ہے۔ مذکورہ پیغام کے بعد مقتول خالد خان کے اہل خانہ میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ جبکہ ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی جانب سے مقتول خالد خان کے اہل خانہ کی سیکورٹی اور قاتل کی گرفتاری کیلئے کوئی پیش رفت نہیں کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :