اوتھل، درگاہ سید بابا فداحسین شاہ کے میلے کی تیاریاں عروج پر

منگل 27 جنوری 2015 17:20

اوتھل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) درگاہ سید بابا فداحسین شاہ کے میلے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں میلے میں امن اومان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ڈی پی او لسبیلہ بشیر احمد بروہی کی خصوصی ہدایت پر تین روزہ میلے کی سیکورٹی سخت بنانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی ان خیالات کا اظہار SHOاوتھل حاصل خان قمبرانی نے درگاہ فداحسین شاہ میں میلے کی تیاریوں کے حوالے جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی میلہ امن اومان سے گزر جائیگا میلے میں مشکوک گاڑی ،شخص یا تھیلہ نظر آجائے تو زائرین متعلقہ فون نمبر 0853610303پرکال کریں منشیات اور جوئے کے اڈے نہیں چلنے دینگے تین روزہ میلے میں اوتھل پولیس زائرین کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ عارضی ناکے اور پولیس اہلکار تعینات کیئے جائیں گے سندھ بلوچستان سے آنیوالے زائرین جیب کتروں سے ہوشیار رہے اور مشکوک اشیاء پر نظر رکھیں مشتبہ اشیاء یا اشخاص نظر آئے تو فوری پولیس کو اطلاع دی جائے میلے میں آنے جانے والوں کی سخت چیکینگ کی جائے گی ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مخصوص پارکینگ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ میلے کے دوران ٹریفک میں خلل نہ پڑے انہوں نے کہا کہ میلے کی انتظامیہ بھی امن اومان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں واضح رہے کہ یہ میلہ صوبہ بلوچستان کا دوسرا بڑا میلہ ہوگااس موقع پر میلے کے سیکورٹی انچارج محمد ہاشم رونجہ ،محمد اشرف برفت ،خلفائے عبدالغنی ،شاہد کریم ،اعجاز علی اور ریاض علی بھی موجود تھے یاد رہے کہ میلہ 01.02.03فروری کو ہوگا بروز اتوار ،پیر ،منگل میلے میں ملاکھڑا،بلوچی دھمال ،ہو جمالو ،موت کا کنواں اورسندھ سے معروف لوک فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے جبکہ تین روزہ میلے میں لنگر عام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے�

(جاری ہے)