پنجگور،بجلی کے لوڈشیڈنگ کو کم نہیں کیا گیاتو پھرپہیہ جام ہڑتال کی کال دیں گے، تاجران کمیٹی

منگل 27 جنوری 2015 17:29

پنجگور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں تاجران کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بجلی کے لوڈشیڈنگ کو کم نہیں کیا گیاتو پھرپہیہ جام ہڑتال کی کال دیں گے،ایکسئن مکران اپنی یقین دہانی پرقائم نہ رہے لوڈشیڈنگ کی شیڈول آج بھی وہی ہے کسی طرح کی تبدیلی نہیں کی گئی ،چتکان بازار میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے غریب عوام کو روزگار سے محروم رکھنے کی سازش کی جارہی ہے ،جیسے کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،ان خیالات کا اظہار پنجگور انجمن تاجران کے ترجمان صوفی رسول بخش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے واپڈا ایکسیئن مکران بنگل خان مری ،ایس ڈی او مہیم خان بلوچ سے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اجلاس میں پنجگور کے لوڈ شیڈنگ کے دورنیہ اور انکی شیڈول کے حوالے سے تین گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں واپڈا ایکسیئن سمیت ایس ڈی او نے یقین دھانی کرائی کے ہم لوڈشیڈنگ کے شیڈول کو تبدیل کرینگے ،لیکن اس کے باوجود بھی کاروباری ٹائم میں لوڈشیڈ نگ کرنا بازار کے غریب عوام کو نان شبینہ کے محتاج بنانے کا سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ہے جس پر تاجران کسی صورت خاموش نہیں بیٹھے گی ایک طرف چور چکوں ڈکیتوں نے پورے ماحول کو تھیس نھیس کردیا ہے تو ایک طرف محکمہ واپڈا عوام کو ذلیل خوار کرنے پے تلی ہے انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ واپڈا کے مکران ایکسیئن اور پنجگور ایس ڈی او بازار کے کاروبار ی اوقات میں لوڈشیڈنگ کو تبدیلی کرئے بصورت دیگر انجمن تاجران پنجگور میں شٹر ڈؤان پہیہ جام ہڑتال کرنے پر مجبور ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :