ممتازقادری اپیل کیس کی سماعت کے موقع پر سُنی تحریک کاہائی کورٹ کے باہرممتازقادری کے حق میں مظاہرہ

منگل 27 جنوری 2015 17:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) ممتازقادری کیس کی سماعت کے موقع پر اسلام آبادہائی کورٹ کے باہر سُنی تحریک کے زیراہتمام اڈیالہ جیل میں قتل کے الزام میں قید ممتازقادری کی عدم رہائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ممتازقادری کے حق میں نعرے لگائے گئے۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت سُنی تحریک کے رہنمامفتی لیاقت علی رضوی، علامہ طاہراقبال چشتی،ملک عبدالرؤف،ڈاکٹرظفراقبال جلالی ،مفتی حنیف قریشی ودیگرنے کی۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سُنی تحریک کے رہنمامفتی لیاقت علی رضوی نے کہاکہ ممتازقادری عاشق رسولﷺ ہے۔قرآن وسنت کی روشنی میں ممتازقادری کو باعزت رہا کیاجائے،توہین رسالت دنیاکی سب سے بڑ ی دہشت گردی ہے ، اگر ملک ممتازحسین قادری کیس کو فوجی عدالتوں کی نذر کیا گیا تو پاکستان کے لاکھوں غلامان مصطفی ﷺمیدان عمل میں نکل آئینگے۔

(جاری ہے)

ممتاز قادری کی رہائی کیلئے قانونی اورآئینی راستے پر گامزن ہیں کیونکہ پاکستان کاآئین قرآن و سنت کے تابع ہے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غازی ممتاز قادری کامقدمہ وفاقی شرعی عدالت میں چلایاجائے۔اس موقع پرغازی ممتازقادری رہائی تحریک کے صدرملک عبدالرؤف، تحریک صراط مستقیم کے رہنماعلامہ اشفاق احمدصابری،اسلام آبادعلماء کونسل کے صدرڈاکٹرظفراقبال جلالی ،شباب اسلامی کے صدرعلامہ محمدحنیف قریشی،علامہ عبداللطیف قادری،ملک بشیراحمداعوان،ملک دلپذیراعوان،حاجی طارق محمود، علامہ وسیم عباسی، علامہ ریض الرحمن، صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی، ڈاکٹرمحمدطیب رضاودیگرنے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :