سندھ ہائی کورٹ نے شرافی گوٹھ کی حدود سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکن عبدالستار کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی

منگل 27 جنوری 2015 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے شرافی گوٹھ کی حدود سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکن عبدالستار کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی ہے ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس سید محمد فاروق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار کے وکیل محمد لطیف پاشا نے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس نے اپریل 2014میں شرافی گوٹھ کی حدود سے ایم کیو ایم کے کارکن عبدالستار کو گرفتار کیا اور بعد میں ہینڈ گرنیڈ رکھنے کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرلی ۔مقدمہ ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے لہذا ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے ۔عدالت نے ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکن عبدالستار کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :