سندھ ہائی کورٹ : ٹھٹھہ کی زرعی اراضی پر ونڈ پاور اور سولر سسٹم کی تنصیبات کے خلاف دائر درخواست پر حکومت سندھ سے جواب طلب

منگل 27 جنوری 2015 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ٹھٹھہ کی زرعی اراضی پر ونڈ پاور اور سولر سسٹم کی تنصیبات کے خلاف دائر درخواست پر حکومت سندھ ،ڈائریکٹر ونڈپاور انرجی ،ڈی سی ٹھٹھہ ،ایس ایس پی اور مختارکار ٹھٹھہ سے 13فروری تک جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار صادق چاند نے آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ٹھٹھہ کے علاقے میں اس کی ذاتی 73ایکڑ زرعی اراضی پر حکومت نے غیر قانونی طور پر ونڈ پاور اور سولر سسٹم کے تنصیبات شروع کردی ہیں ۔

ڈی سی ٹھٹھہ کو تحقیقات کے لیے درخواست دی تھی جس میں مختارکار نے میرے موقف کی تصدیق کی تھی ۔اس کے باوجود مجھے جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا اور اب بھی میری زمین پر غیر قانونی طریقے سے مزید تنصیبات جاری ہیں ۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13فروری تک جواب طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :