بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں خانانی اینڈ کالیا کمپنی کے جاوید خانانی اور توفیق کی 50,50لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی

منگل 27 جنوری 2015 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں خانانی اینڈ کالیا کمپنی کے جاوید خانانی اور توفیق کی 50,50لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی ۔بینکنگ کورٹ کے جج ارشد نور نے ملزمان کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذاروں کے وکیل شوکت حیات اور حسان صابر ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان کو 2008میں گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے خلاف کارروائی 2010کے منی لانڈرنگ قوانین کے تحت کی جارہی ہے ۔

حکومت نے 2008میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے آرڈی ننس پاس کیا تھا جو بعد میں قانون بنادیا گیا ۔ایف آئی اے نے جاوید خانانی اور توفیق کو 14کروڑ روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔عدالت نے دونوں ملزمان کی 50,50لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی ۔دونوں ملزمان اس سے قبل بھی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہوچکے ہیں ۔