نیسپاک کو سعودی عرب میں 15ڈیموں کا ٹھیکہ مل گیا

منگل 27 جنوری 2015 17:43

نیسپاک کو سعودی عرب میں 15ڈیموں کا ٹھیکہ مل گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) سعودی عرب کی وزارت پانی و بجلی نے نیسپاک کو 15 چھوٹے ڈیموں کی تعمیراتی نگرانی کا ٹھیکہ دیدیا ۔ یہ ڈیم سعودی عرب میں جزان، نجران اور اسیر نامی علاقوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔ ان ڈیموں کی تعمیر کا بنیادی مقصد زراعت اور پینے کیلئے پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ نیسپاک کی زیر نگرانی یہ ڈیم سعودی ریال 482 ملین کی خطیر رقم سے تعمیر کیے جائینگے۔

(جاری ہے)

نیسپاک کی خدمات میں ٹھیکے کے کاغزات کی تیاری، ڈیزائن کی نظر ثانی ، تعمیراتی نقشوں کی تیاری، کوالٹی کنٹرول اور تعمیراتی نگرانی شامل ہیں۔ نیسپاک کے مینیجنگ ڈائیریکٹر امجد ایخان نے اس اہم کامیابی پر متعلقہ سٹاف کو مبارک باد دی ہے اوراس منصوبے پر اعلی معیار کے کام کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں ۔ نیسپاک پاکستان میں انجینئرنگ مشاورت کا سب سے بڑا ادارہ ہے جو کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خدمات فراہم کر رہا ہے، اس کے دفاتر 6ممالک میں ہیں جبکہ یہ دنیا کے 36ممالک میں خدمات فراہم کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :