صوبہ بھر میں چیئرمین، وائس چیئرمین ،میئر،ڈپٹی میئر کیلئے انتخابات 28جنوری کو ہونگے ،الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا

منگل 27 جنوری 2015 17:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں نومنتخب بلدیاتی کونسلروں کی تقریب حلف برداری 28 جنوری کو ہوگی اور اسی روز میئر‘ ڈپٹی میئر‘ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمینوں کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ تمام منتخب کونسلران و خواتین ‘ کسان‘ مزدور‘ اقلیت کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے کونسلروں کی سیکشن 28 بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ء رول 56 بلوچستان لوکل گورنمنٹ(الیکشن) رولز2013ء کے تحت حلف برداری کی تقریب 28جنوری 2015ء کو صبح 09بجے ہوگی جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر کو چیئرمین /وائس چیئرمین اور میئر/ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے ۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں دو تہائی اکثریت ہونا لازمی ہے جس ممبر نے حلف اٹھایا وہ چیئرمین/ وائس چیئرمین‘ میئر یا ڈپٹی میئر کیلئے امیدوار ہوسکتا ہے حلف اٹھانے والے حاضر ممبران میں سے کوئی ممبرکسی کو تجویز یا تائید کریگا میٹرو پولیٹن میں میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے 10ہزار‘ میونسپل کارپوریشن میں چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کیلئے 8ہزار‘ میونسپل کمیٹی کیلئے 5ہزار‘ ضلع کونسل کیلئے 6ہزار یونین کونسل کیلئے 3ہزار فیس مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کا یہ آخری مرحلہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے کوئی بھی غیر متعلقہ شخص بشمول ایم پی اے‘ ایم این اے ‘ وزراء کے پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں جاسکے گااس کیلئے صوبائی حکومت نے انتہائی سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ یہ مرحلہ بھی پرامن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچے۔

متعلقہ عنوان :