گیریژن یونیورسٹی لاہو رکے طلباؤ طالبات کا لاہور سٹاک ایکسچینج کا مطالعاتی دورہ

منگل 27 جنوری 2015 17:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) گیریژن یونیورسٹی لاہو رکے طلباؤ طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا ۔ سیمینار میں مہمان خصوصی لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب احمد چوہدری تھے۔ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لاہور سٹاک ایکسچینج کے کارپوریٹ کمونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس گیتی بھٹی نے طلبا ؤ طالبات کو ملکی معیشت اور کیپٹل مارکیٹ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مطالعاتی دورہ کا مقصد تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو فنانشل اور انوسٹمنٹ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے جس سے نوجوان نسل کو مستقبل میں معاشی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے نبھانے کے قابل بنانا ہے۔ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کی معاشی استعداد کار بڑھتی ہے مثلا بچت کرنا سرمایہ کاری کرنا اور رقم کا صحیح استعمال کرنا شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور سٹاک ایکسچینج طلباؤ طالبات کے لئے پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے جو کہ پاکستان کے معاشی سسٹم کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہو گا۔