کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں22ارب49کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس71.92پوائنٹس اضافے سے 34538.45پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 27 جنوری 2015 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ریکار ڈ بننے کا تسلسل جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس34500کی نئی تاریخی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں22ارب49کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت6.02 فیصدکم جبکہ68.46حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34381پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لیے ڈسکاوٴنٹ ریٹ میں ایک فیصد کمی اور کراچی اسٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ بلیو چپس کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی ادارے ،مقامی بروکریج ہاوٴسز، دیگر انسٹی ٹیوشنز سمیت مقامی و غیر ملکی سرمایہ کار سرگرم نظر آئے اور انہوں نے بینکنگ،توانائی ،سیمنٹ اورکیمیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔

(جاری ہے)

تاہم اتارچڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس71.92پوائنٹس اضافے سے 34538.45پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے152کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ 222کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں22ارب،49کروڑ55لاکھ1ہزار 78روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر 78کھرب39ارب 37کروڑ6لاکھ48ہزار572روپے ہوگئی ۔

منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں34کروڑ2لاکھ72ہزار 260شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں2کروڑ18لاکھ17ہزار190 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت519.00روپے اضافے سے10919.00روپے اوریونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت50.00روپے اضافے سے8650.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت120.00روپے کمی سے3900.00جبکہ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت69.90روپے کمی سے 1329.10روپے ہوگئی ۔

منگل کو میپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں3کروڑ87لاکھ29ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت7پیسے کمی سے50.21روپے جبکہ کے الیکٹرک کی سرگرمیاں2کروڑ81لاکھ27ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے اضافے سے9.04روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس38.70پوائنٹس اضافے سے 22435.72پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس694.59پوائنٹس اضافے سے 54472.94جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس72.40پوائنٹس اضافے سے 24860.96پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :