کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان پاور پلانٹ لگانے کا معاہدہ

منگل 27 جنوری 2015 18:50

کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان پاور پلانٹ لگانے کا معاہدہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء)کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان 2پاور پلانٹ لگانے کا معاہدہ ہوگیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان 2پاور پلانٹ لگانے کا معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد کے الیکٹرک نہ صرف کراچی بلکہ دیگر شہروں کو بھی بجلی فراہم کرسکے گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی کے ساتھ 350,350میگاواٹ کے 2پاور پلانٹ لگانے کا معاہدہ کیا گیا ہے جبکہ کراچی کو صرف 450میگا واٹ بجلی شارٹ فال کا سامنا ہے ۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جبکہ منصوبے کی تکمیل کے لیے کراچی میں پورٹ قاسم کے پاس زمین بھی لے لی گئی ہے جہاں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ لگائے جائیں گے