بھارتی یوم جمہوریہ، کشمیری بچوں نے قابض فوجیوں سے مٹھائیاں لینے سے انکار کردیا

منگل 27 جنوری 2015 19:05

بھارتی یوم جمہوریہ، کشمیری بچوں نے قابض فوجیوں سے مٹھائیاں لینے سے ..

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے ایک گاؤں میں بچوں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے یوم جمہوریہ کے موقع پر پیش کی گئی مٹھائیاں لینے سے انکار کر دیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڈگام کے علاقے چھمبورہ میں بھارتی فوج کی53 راشٹریہ رائفلز کے کیمپ کے فوجیوں نے خان صاحب کے علاقے یکھ بوگ میں بچوں کو مٹھائیاں پیش کیں۔

(جاری ہے)

ایک مقامی نوجوانوں عارف احمدنے صحافیوں کو بتایا کہ فوجیوں نے بچوں کو مٹھائی دینے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم انہوں نے انکار کر دیا اور وہ فوجیوں سے خوف زدہ ہو کروہاں سے بھاگ گئے اور جیسے ہی فوجی وہاں سے چلے گئے تو وہ دوبارہ گلیوں میں کھیلتے ہوئے نظر آئے۔ خان صاحب کے رہائشی 22سالہ کشمیری نوجوان عمر جان اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بلاخوف فوجیوں سے مٹھائیاں لے لیا کرتا تھا اورفوجیوں کے جانے کے بعد انہیں کوڑے میں پھینک دیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :