غیر قانونی طور پر نادار کے سسٹم تک رسائی رکھنے اور جعلی سمیں جاری کرنے والے دو ملزم گرفتار

منگل 27 جنوری 2015 19:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء)ایف آئی اے نے ایک کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر نادار کے سسٹم تک رسائی رکھنے اور جعلی سمیں جاری کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کے لاہور میں چند افراد غیر قانونی طور پر نادار کے سسٹم تک رسائی حاصل کئے ہوئے ہیں اور جعلی سمیں جاری کرتے ہیں جس پر ایف آئی اے نے پی ٹی اے کے ساتھ مل کر چھاپہ مارا اور دو ملزمان محمد زکریا اور امجد خالق کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔