سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کیخلاف دائر درخواستیں واپس لینے کی بنا پر خارج کردیں

منگل 27 جنوری 2015 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کیخلاف دائر درخواستیں واپس لینے کی بنا پر خارج کردی ہیں ،منگل کو جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی عدالت میں درخواست گزاروں کی طرف سے حامد خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی اور کہا کہ جس قانون کے تحت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو چیلنج کیا گیا تھا وہ غیر موثر ہوچکا ہے۔ لہذا اب ان درخواستوں کی سماعت کاکوئی فائدہ نہیں اور اب ہم اپنی درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں بعدازاں عدالت نے درخواستیں واپس لینے کی کی بنا پر خارج کردیں ۔

متعلقہ عنوان :