بھارت ،مسلمان خاتون کو 4 بچوں سمیت تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا گیا

منگل 27 جنوری 2015 19:44

آگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) بھارت کے شہر میرٹھ میں مسلمان خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں گجر چوک کے قریب سے ایک خاتون کی لاش ملی جسے رخسانہ کے نام سے شناخت کیا گیا جب پولیس واقعے کی تحقیقات کیلئے رخسانہ کے گھر پہنچی تو وہاں 4 بچوں رنشا، سہیل، جولی اور گوگی کی لاشیں پڑیں تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ تمام افراد کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا ، واقعہ ابتدائی طور پر زمین کے تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ رخسانہ کا شوہر نوید اقدام قتل کے الزام میں پہلے ہی جیل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :