محبوب نے دغا دیا، کوئی بات نہیں۔ اس ویلنٹائن پر دل جلے عاشقوں کے لیے حیرت انگیز پیشکش

منگل 27 جنوری 2015 20:18

محبوب نے دغا دیا، کوئی بات نہیں۔ اس ویلنٹائن پر دل جلے عاشقوں کے لیے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری۔2015ء) مارکیٹنگ کے حوالے سے ایک مقولہ سنتے آئے ہیں کہ اچھا سیلز مین وہ ہوتا ہے جو اسکیمو کو برف بیچ دے۔ پاکستانی تناظر میں کہا جاتا ہےکہ جو گنجوں کو کنگھے فروخت کرے۔آج کل اس طرح کی مثالوں کے عملی ثبوت کئی جگہ دیکھنے کو مل جاتے ہیں۔ اب سان فرانسسکو کے چڑیا گھرنےجانوروں کےلیےچندہ جمع کرنے کا عجیب طریقہ اختیار کیا ہے۔

چڑیا گھر نے ایسے افراد کے لیے خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے جن کے محبوب اُنہیں چھوڑ کر چلے ہیں۔ چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ ایسے افراد چڑیا گھر کےخصوصی پیکج کے تحت بچھو پالیں اور سنگ دل محبوب کو بتا دیں کہ وہ بھی اُن کے بغیر مر نہیں گئے(تفصیلات اس صفحےپر)
ایسے افراد جن کی رومانوی زندگی بہت اچھے سے گذر رہی ہے اُن کے لیے بھی چڑیا گھر نے ایک پیکج متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

وہ شیراور چیتے سمیت کئی جانوروں کو اپنا سکتےہیں، مگر انہیں اصل شیر اور چیتے کی بجائے صرف سرٹیفیکیٹ، بریسلٹ اور تصاویر ملیں گی جو اس بات کا ثبوت ہونگی کہ انہوں نے اس جانور کو اپنایا ہے۔(تفصیلات اس صفحے پر)
پاکستان کے چڑیا گھروں کی انتظامیہ بھی اس طرح کی پروموشن اسکیم اپنا کر چڑیاگھر کےلیے فنڈز جمع کرسکتی ہے۔