سگریٹ کے ٹوٹے پھینکنے پر 16 لاکھ روپے جرمانہ

منگل 27 جنوری 2015 20:18

سگریٹ کے ٹوٹے پھینکنے پر 16 لاکھ روپے جرمانہ

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری۔2015ء) سنگا پور کی نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی نے ایک شخص کو اپنے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے سگریٹ کے ٹکڑے پھینکنے پر 15,836ڈالر (تقریباً 16 لاکھ روپے) جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سنگا پور میں لاپرواہی سے کوڑا کرکٹ پھینکنے والے افراد کی نشاندہی کے لیے 600 سے زیادہ کیمرے لگے ہوئے ہیں، ایسے ہی ایک کیمرہ نےایک 38 سالہ شخص کو 13 مارچ سے 16 مارچ 2014 تک 34 بار سگریٹ پھینکتے فلم بند کیا۔ نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی اب تک ایسے 206 افراد کی نشاندہی کر چکی ہے جو عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکتے ہیں۔ایسے افراد کو بھاری جرمانے کےساتھ ساتھ “سزا” میں سماجی خدمات بھی سرانجام دیناپڑتی ہیں۔