سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کااجلاس، دوترمیمی بلوں کے مختلف پہلووٴں کا جائزہ اور رپورٹ کو حتمی شکل دینے میں اپنی اپنی آراء سے آگاہ کیاگیا،اجلاس میں بیگم کلثوم سیف اللہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، سینیٹر طلحہ محمود نے مرحومہ کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا
منگل 27 جنوری 2015 20:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں سینیٹر محمد طلحہ ٰ محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینیٹر سیدہ صغریٰ امام کی طرف سے پرائیویٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2013اور پرائیویٹائزیشن کمیٹی ترمیمی بل 2014پر تفصیلی بحث کی گئی ۔ ذیلی کمیٹی نے دونوں ترمیمی بلوں کے مختلف پہلووٴں کا جائزہ لیا اور رپورٹ کو حتمی شکل دینے میں اپنی اپنی آراء سے آگاہ کیا۔
سب کمیٹی میں سینیٹر عثمان سیف اللہ کی دادی بیگم کلثوم سیف اللہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی سینیٹر طلحہ محمود نے مرحومہ کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور سب کمیٹی کے رکن سینیٹر عثمان سیف اللہ خان سے دلی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا سب کمیٹی کے کنوینئر نے کہا کہ سینیٹر عثمان سیف اللہ خان چونکہ سب کمیٹی کے رکن ہیں اور اس وقت انتہائی اہم بل سب کمیٹی کے زیر غور ہیں لہذا یہ مناسب ہو گا کہ تفصیلی غور خوص کیلئے اور حتمی نتیجے پر پہنچنے کیلئے سینیٹر عثمان سیف اللہ خان کی موجودگی میں ہی فیصلہ کیا جائے تاکہ ان بلوں پر اراکین کی متفقہ رائے سامنے آ سکے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.