پشار ہائیکورٹ نے فاٹا کے چار قومی اسمبلی کے حلقوں سے منتخب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف دائر درخواستوں پرسماعت 12فروری تک ملتوی کر دی

منگل 27 جنوری 2015 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) پشار ہائی کورٹ نے فاٹا کے چار قومی اسمبلی کے حلقوں سے منتخب اراکین قومی اسمبلی کے خلاف دائر درخواستوں پرسماعت 12فروری تک ملتوی کر دی جب کہ کیسوں میں پیشی کے لیے سید اعتزاز حسین اور فاروق ایچ نائیک بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میانخیل اور جسٹس داؤد خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے مختلف کیسوں کی سماعت کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46سے ناصر کے خلاف حمیداللہ جان ،این اے 34سے غازی گلاب جمال کے خلاف جواد حسین ،این اے 37سے ساجد حسین طوری کے خلاف قیصر عباس اور این اے 47سے قیصر جمال کے خلاف عابد آفریدی کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی اس موقع پر اعتزاز حسین اور فاروق ایچ نائیک بھی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :