کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، تین سلنڈر بم ناکارہ بنا دئیے

منگل 27 جنوری 2015 20:44

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، تین سلنڈر بم ناکارہ بنا دئیے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری۔2015ء) کراچی ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا۔ پولیس نے بلدیہ اتحاد ٹاون میں رکشے سے 120 کلو گرام وزنی تین سلنڈر بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دئیے۔بلدیہ اتحاد ٹاون میں رکشے میں تین مشکوک سیلنڈر زکی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رکشے کی سیٹوں کے نیچے رکھے گئے تین سیلنڈرز بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دئیے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق تینوں سیلنڈرز میں بارودی مواد موجود تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے جوڑا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق رکشے سے ملنے والے بموں کا مجموعی وزن 120 کلو گرام سے زائد تھا۔ بم پھٹنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی۔ پولیس نے تینوں سیلنڈر بم تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :