بھارت کیلئے نیوکلیئر سپلائرز گروپ اور سلامتی کونسل کی رکنیت، پاکستان نے مخالفت کردی

منگل 27 جنوری 2015 21:47

بھارت کیلئے نیوکلیئر سپلائرز گروپ اور سلامتی کونسل کی رکنیت، پاکستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری۔2015ء) پاکستان نے بھارت کیلئے نیوکلیئر سپلائرز گروپ اور سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے قومی سلامتی مفادات کے تحفظ کا حق رکھتے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عالمی برادری کا صف اول کا اتحادی ہے۔

ہم دوسرے ملکوں سے بھی ایسے ہی عزم کی توقع رکھتے ہیں۔ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تمام ملکوں کے مشترکہ اقدام اور تعاون ضروری ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکی صدر اوباما کے دورہ بھارت میں ہونے والے معاہدوں اور بیانات کا جائزہ لیا ہے جبکہ بھارت، امریکا معاہدوں کے پاکستان کی سلامتی پر دیرپا اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں کیونکہ ہم اپنے قومی سلامتی مفادات کے تحفظ کا حق رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت اکثر رکن ممالک سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات کے حامی ہیں تاہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کرنے والا ملک سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا۔ بھارت کیلئے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کی مخالفت کرتے ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان امتیاز پر مبنی پالیسیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ بھارت، امریکا نیوکلیئر معاہدہ جنوبی ایشیاء میں استحکام پر اثرات ڈالے گا۔

بھارت کیلئے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کی مخالفت کرتے ہیں۔ مشیر خارجہ امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امریکا جنوبی ایشیاء میں استحکام اور توازن کیلئے مثبت کردار ادا کرے۔ انہوں نے بھارت سے سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ذمہ داروں اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :