سابق عالمی سکواش چمپئن اور خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل قمرزمان خان کی خیبرپختونخواکے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک سے ملاقات ، صوبے میں سکوائش اور دیگر کھیلوں کے فروغ سمیت مختلف اُمور پر تبادلہ خیال،وزیراعلیٰ نے کھیلوں کے فروغ کیلئے قمرزمان خان کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور صوبے میں انٹر ریجنل گیمز اور یوتھ گیمز کے انعقاد میں معاونت کا خیر مقد م کیا
منگل 27 جنوری 2015 22:07
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27جنوری۔2015ء) سکوائش کے سابق عالمی چمپئن اور خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل قمرزمان خان نے خیبرپختونخواکے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور ان سے صوبے میں سکوائش اور دیگر کھیلوں کے فروغ سمیت مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری جنرل خالد مسعود بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ نے کھیلوں کے فروغ کیلئے قمرزمان خان کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور صوبے میں انٹر ریجنل گیمز اور یوتھ گیمز کے انعقاد میں معاونت کا خیر مقد م کیا انہوں نے سکوائش کی عالمی سطح پر ترقی سے متعلق قمر زمان اور جان شیر خان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس پر ناز ہے ہمارے خطے نے کھیلوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے تما م شعبوں میں جوہر قابل پیدا کئے جنہوں نے عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیا اور اُمید ظاہر کی کہ صوبے میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور انکی حوصلہ افزائی میں قمرزمان جیسے باصلاحیت کھلاڑی ہمارے دست و بازور بنیں گے انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت تحصیل سطح پر جو 76 سٹیڈیم تعمیر کر رہی ہے ان میں دیگر کھیلوں کے علاوہ سکوائش کورٹس کے قیام پر بھی بھر پور توجہ دی جائے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ خود سکوائش کے کھلاڑی بھی رہے ہیں جس میں نوجوانوں کو بھر پور ذہنی اور جسمانی توانائی کا مظاہر ہ کرنا پڑتا ہے اور اتنا ہی انہیں فائدہ بھی پہنچتا ہے اسلئے سکوائش کو انکی مشاورت کے مطابق حتیٰ الوسع ترقی دی جائے گی انہوں نے پی سی بی کی طرح صوبائی سطح پر بھی کوچ مقرر کرنے اور اس مقصد کیلئے فنڈز مختص کرنیکی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل کو موقع پر ہدایات جاری کیں وزیراعلیٰ کے نام سے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے متعلق پرویز خٹک نے معذرت کرتے ہوئے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کسی بھی شعبے میں ذاتی نام کے استعمال کے حق میں نہیں البتہ قمر زمان کی درخواست پر وہ اسے وزیراعلیٰ سکوائش ٹورنامنٹ کا نام دینے اوراسکے انعقاد پر راضی ہوئے اور یقین دلایا کہ اس ضمن میں سکول و کالج کی سطح پر ٹیموں اور نوجوانوں کو فعال بنایا جائے گا انہوں نے کھیلوں کے فروغ کیلئے قمر زمان کی دیگر تجاویز کو بھی سراہا اور اسے صوبائی حکومت کی سپورٹس پالیسی کا حصہ بنانے کا یقین دلایا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.