حکومت نے پی ایس اوکیلئے 40 ارب روپے قرض کی بینک گارنٹی کی منظوری دیدی

منگل 27 جنوری 2015 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27جنوری۔2015ء)وزارت خزانہ نے پاکستان سٹیٹ آئل( پی ایس او)کیلئے 40 ارب روپے کے قرض کی بینک گارنٹی کی منظوری دے دی جس کا مقصد پی ایس او کو مالی بحران سے نکالنا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزارت پانی و بجلی مختلف بینکوں سے پی ایس او کیلئے 40 ارب روپے کے قرض کا انتظام کر رہی ہے جس کے لئے بینک گارنٹی منظور کر لی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول کے حالیہ بحران کی ایک بڑی وجہ پی ایس او کے پاس فنڈز کی کمی ہے۔ پی ایس او کو چالیس ارب روپے ملنے سے فرنس آئل کی بلا تعطل فراہمی کو یقنی بنایا جا سکے گا۔