ایما واٹسن ”بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“ کی بیل کے کردار میں نظرآئیں گے

بدھ 28 جنوری 2015 11:29

ایما واٹسن ”بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“ کی بیل کے کردار میں نظرآئیں گے

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)برسوں پہلے آنے والی اینی میٹڈ فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کو پھر سے تخلیق کیا جارہا ہے جس میں شہزادی کے مرکزی کردار میں ایما واٹسن جلوہ گر ہوں گی۔ہیری پوٹر سیریز سے اپنے فلمی کیرئیر اور شہرت کا آغاز کرنے والی ایما واٹسن کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں ڈزنی والوں نے ایما کو نئی فلم میں کاسٹ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ پہلے بنائی جانے والی اینی میٹڈ فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کو دوبارہ فلمایا جارہا ہے جس میں مرکزی یعنی بیلے کا کردار ایما واٹسن ادا کریں گی۔ایما واٹسن کو حال ہی میں اقوام متحدہ کا خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا جہاں وہ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے فورم ہی فار شی کے ساتھ منسلک ہوگئی ہیں۔ چند دن پہلے ہی ایما نے عالمی اقتصادی فورم سے بھی خطاب کیا جہاں ان کے خیالات کی بے حد پذیرائی کی گئی۔فلم بیوٹی ایند دی بیسٹ میں درندہ بنے شہزادے کا روپ کون سا ہالی ووڈ اسٹار دھارے گا، یہ بھی جلد ہی سامنے آجائے گا۔