الیانا ڈی کروز کابادشاہ کی ملکہ بننے کا خواب ٹوٹ گیا

بدھ 28 جنوری 2015 11:42

الیانا ڈی کروز کابادشاہ کی ملکہ بننے کا خواب ٹوٹ گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)الیانا ڈی کروز ہیروئن تو نہ بن سکیں، لیکن اب بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی فلم، فین میں آئٹم نمبر پر ناچتی گاتی دکھائیں دیں گی۔

(جاری ہے)

ہدایتکار منیش شرما اور یش راج فلمز والے بناررہے ہیں نئی فلم ”فین“ جس میں مرکزی کردار میں کنگ خان دکھائی دیں گے، خبریں گرم تھیں کہ اس فلم میں الیانا ڈی کروز، شاہ رخ کی ہیروئن بن کر جلوہ گر ہونگی، لیکن اب بھارتی میڈیا کے مطابق الیانا اداکاری تو نہیں ہاں مگر آئٹم نمبر پر ناچتی تھرکتی ضرور دکھائی دیں گی۔فلم کی عکس بندی جاری ہے جبکہ ”فین“ اگست میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔