بنگلہ دیشی کمپنی نے اپنی ٹیم کو غیر میعاری اور ناقص جرسیاں تھما دیں

بدھ 28 جنوری 2015 11:47

بنگلہ دیشی کمپنی نے اپنی ٹیم کو غیر میعاری اور ناقص جرسیاں تھما دیں
ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28۔جنوری 2015ء )بنگلہ دیشی کمپنی نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے ناقص اور غیر میعاری جرسیاں تھما دیں جس پر بورڈ نے سخت ایکشن لیا ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ کمپنی کو کھلاڑیوں کے آسٹریلیا روانہ ہونے سے قبل جرسیوں کے 5سیٹ فراہم کرنا تھے ،جب کھلاڑیوں نے آخری لمحات میں جر سیاں کھولیں تو کسی کا کالر خراب اور کسی کا کوئی اور مسئلہ تھا ،کچھ سائز میں چھوٹی تو کچھ زیادہ ہی بڑی تھیں۔بورڈ نے ان جرسیوں کو ٹھکرا دیا تاہم کھلاڑیوں کو مجبو را ان جرسیوں کے 2،2سیٹ لیکر روانہ ہونا پڑا۔ بورڈ نے مذکورہ کمپنی کو نئی جرسیاں بنانے کا حکم دیدیا ہے ۔