سنگاکارا نے بورڈ آفیشلز کو ای میل کے ذریعے کھری کھری سنا دیں

بدھ 28 جنوری 2015 11:55

سنگاکارا نے بورڈ آفیشلز کو ای میل کے ذریعے کھری کھری سنا دیں
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28۔جنوری 2015ء ) سٹار سری لنکن بلے باز کمار سنگا کار نے بورڈ آفیشلز کو ای میل میں کھر ی کھری سنا دیں۔سری لنکن کھلاڑی نے اپنی ای میل میں سیکریٹری نشانتھارانا ٹنگا اور سابق وزیر کھیل آلو تھگا مگے پر اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سنگا کار ا اس وقت نیو زی لینڈ میں 7ون ڈے میچز کی سیریز کھیل رہے ہیں جس دوران انہیں2013ء کی چیمپئنز لیگ ٹونٹی ٹونٹی سے قبل نشانتھا اور آلوتھگا مگے کے بیانات یاد آگئے جس پر سخت الفاظ پر مبنی ای میل ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کارلٹن برنارڈس کو بھیجی گئی ،اس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ چیمپئنز لیگ سے قبل ان دونوں آفیشلز کا پریس کانفرنس میں یہ کہنا تھا کہ میں دولت یا ملک میں سے کسی ایک کا اانتخاب کر لوں جو میری ساکھ خراب کر نے کی کوشش تھی۔