ورلڈ کپ میں پاکستانی مہم کا آغاز پندرہ فروری کو بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ کے میچ سے ہوگا

بدھ 28 جنوری 2015 11:58

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ورلڈ کپ میں پاکستانی مہم کا آغاز پندرہ فروری کو بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ کے میچ سے ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر وہاب ریاض، بیٹسمین صہیب مقصود اور فاسٹ بولر احسان عادل فٹ نہیں ہیں۔ تاہم پی سی بی کے ذرائع نے خبر کی تردید اور تصدیق نہیں کی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ابتدائی دو پریکٹس میچوں کے بعد شعیب ملک، سہیل تنویر اور اظہر علی کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں کوئی فیصلہ کرنے سے قبل مصباح الحق، وقار یونس اور معین خان میں صلاح مشورے جاری ہیں اگر ان میں اتفاق رائے پایا گیا تو پی سی بی ورلڈ کپ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے تین متبادل کھلاڑیوں کی درخواست کریگا جنید خان پہلے ہی ان فٹ ہیں ان کی جگہ بلاول بھٹی کو ورلڈکپ کھلانے کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔ شعیب ملک اور اظہر علی بولنگ بھی کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ صہیب مقصود ابھی تک کلائی کی انجری سے صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں۔ وہاب ریاض اور احسان عادل بھی ان فٹ ہیں۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق جنید خان کی ٹیم میں شمولیت کی فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :