راولپنڈی ڈویژن آرم ریسلنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز یکم فروری کو ہونگے

بدھ 28 جنوری 2015 11:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)راولپنڈی ڈویژنل آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام راولپنڈی آرم ریسلنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز یکم فروری کو منی سپورٹس کمپلیکس ، راولپنڈی میں ہونگے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے سیکرٹری میاں انور سجاد نے بتایا کہ راولپنڈی کی منتخب ٹیم پنجاب آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، یہ چیمپئن شپ مارچ میں کھیلی جائے گی جس میں پنجاب بھر کے نو ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گیں جن میں راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور، ملتان ، ساہی وال، ڈی جی خان، گجرانوالہ، سرگودھا اور بہاولپور شامل ہیں-