آسٹریلین اوپن:رافیال نڈال کو کوارٹر فائنل میں شکست ،ایونٹ سے باہر

بدھ 28 جنوری 2015 11:59

میلبورن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)آسٹریلین اوپن کیکوارٹر فائنل میں اسپین کے رافیال نڈال کوارٹر فائنل میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ویمنز ایونٹ میں روس کی ماریہ شرا پوا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ میلبورن میں جاری ایونٹ میں رافیال نڈال کو جمہوریہ چیک تھامس برڈیخ نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔

(جاری ہے)

ٹامس برڈیخ کی جیت کا اسکور 6-2 ، 6-0 اور 7-6 رہا ،اس فتح کے بعد تھا مس برڈیخ نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے لاسٹ فور میں جگہ بنالی۔

خواتین ایونٹ میں روس کی ماریہ شراپوا نے کینیڈا کے ایوجینے بوشارڈ کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی ،شراپوا حریف کو 6-3 اور6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ایک اور میچ میں روس کی کیترینہ میکارروا نے رومانیہ کو سیمونہ یلپ کو 6-4اور 6-0 سے ہراکر اگلے ساٹ فور میں جگہ بنالی ۔