کارلٹن مڈ سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 30 جنوری کو پرتھ میں کھیلا جائیگا

بدھ 28 جنوری 2015 12:00

پرتھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) کارلٹن مڈ سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 30 جنوری کو پرتھ میں کھیلا جائے گا جس میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ آسٹریلیا میں رواں سیریز میں میزبان آسٹریلیا ٹیم مسلسل تین میچ جیت کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم نے ایک میچ جیت کر اہم بونس پوائنٹ حاصل کر رکھا ہے اور وہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پانچواں میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا اور بھارت کو دو اہم پوائنٹس مل گئے تھے جس کی وجہ سے وہ بھی فائنل کھیلنے کی دوڑ میں شامل ہو گئی انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 30 جنوری کو شیڈول میچ ناک آؤٹ ہو گا اور فاتح ٹیم یکم فروری کو کینگروز کے خلاف فائنل کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :