Live Updates

زارا اکبر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ ریحام خان کو اپنے گھر دعوت پر مدعو کریں گی

بدھ 28 جنوری 2015 12:10

زارا اکبر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ ریحام خان کو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ناموراداکارہ زارا اکبر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ ریحام خان کو اپنے گھر دعوت پر مدعو کریں گی ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے کہا کہ عمران خان میرے پسندیدہ لیڈر ہیں ۔

(جاری ہے)

موجود دور میں عمران خان واحد لیڈر ہیں جو قوم کے دکھ اور درد کی دوا ہیں اور عوام کی تقدیر بدلنے اور نظام کی تبدیلی کے لئے انکابر سر اقتدار آنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

زارا اکبر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی سے وابستگی بھی رکھتی ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے ۔نیاپاکستان بنانے کی تحریک میں فنکار برادری ہر اول دستہ کا کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ دعوت میں پی ٹی سے وابستگی رکھنے والے دیگر فنکاروں کوبھی شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔اس حوالے سے بات چیت جاری ہے اور دعوت کی تاریخ کا جلد باضابطہ کر دیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات