آئی ایس پی آر کا نغمہ ” بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے“ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ‘ ثناء

بدھ 28 جنوری 2015 12:12

آئی ایس پی آر کا نغمہ ” بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے“ پوری ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) لالی ووڈکی نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کا نغمہ ” بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے“ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ، پاکستان کی عظیم ماؤں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے بچوں کی جو قربانیاں دی ہیں قوم اسے ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ پوری قوم کو شہداء کے والدین اور عزیز و اقارب پر رشک ہے ۔

65ء کی جنگ میں جس طرح پوری قوم نے متحد ہو کر بزدل دشمن کے دانٹ کٹھے کئے تھے آج بھی قوم میں65والا جذبہ موجود ہے ۔ پاک فوج کے افسران و جوان ملک اور ہماری جانوں کی حفاظت کے لئے دشمن قوتوں سے مقابلہ کر رہے ہیں ار پوری قوم انکی پشت پر کھڑی ہے اور انکی کامیابی کیلئے دعا گو ہے ۔

متعلقہ عنوان :