کسی بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا ‘ ارباز خان

بدھ 28 جنوری 2015 12:13

کسی بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا ‘ ارباز خان

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)نامور اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ میں نے کسی بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا ، اردو ‘ پنجابی اور پشتو فلموں کی تمام ہیروئنز کے ساتھ کام کر چکا ہوں ،ثوبیہ خان کے ساتھ بھی بے شمار فلمیں کی ہیں جو سپرہٹ ثابت ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا میں آنے والے ایک بیان پر رد عمل طاہر کرتے ہوئے ارباز خان نے کہا کہ ثوبیہ خان ایک ذہین او رباصلاحیت اداکارہ ہیں ،میں نے کبھی بھی ثوبیہ خان سمیت کسی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے انکار نہی کیا ۔ فنکار ایک خاندان کی طرح ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں چلانا صحافتی اقدار کے بھی خلاف ہیں ۔