کینیا ،علم حاصل کرنے کا شوق،90سالہ دادی اماں سکول پہنچ گئیں

بدھ 28 جنوری 2015 12:21

کینیا ،علم حاصل کرنے کا شوق،90سالہ دادی اماں سکول پہنچ گئیں

نیروبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)پرائمری اسکول میں عام طور پر تو 5 سے 10 سال عمر کے طلباء ہی پائے جاتے ہیں مگر کینیا کے ایک پرائمری اسکول میں ایک طالبہ کی عمر دوسرے طلباء سے کچھ زیادہ ہے، یعنی یہ طالبہ 90 سال کی ہیں اور ان کے ہم جماعتوں میں ان کے 6 عدد پرپوتے اور پرپوتیاں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ منفرد طالبہ پریسلا سٹی اینے ہیں جو آج سے چار سال پہلے مادالت گاوٴں کے ”لیڈرز وڑن اسکول“ میں داخل ہوئیں۔

پریسلا اپنے گاوٴں کی مقبول ترین شخصیت ہیں اور وہ نہایت معمر ہونے کے باوجود باقاعدگی سے اسکول پہنچتی ہیں۔ وہ دوسرے طلباء کی طرح نیلی وردی اور اس کے اوپر سبز سویٹر پہنچ کر اسکول آتی ہیں اور ریاضی، انگلش، جسمانی تعلیم اور دیگر مضامین کی کلاسز میں باقاعدگی سے شامل ہوتی ہیں۔