لیبیا کے دارالحکومت میں ہوٹل پر مسلح افرادکا حملہ 5 غیرملکیوں سمیت 9 افراد ہلاک
بدھ 28 جنوری 2015 12:29
طرابلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) لیبیا کے دارالحکومت میں ایک ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے میں 5 غیرملکیوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے، غیر ملکیوں میں ایک امریکی اور ایک فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں۔ طرابلس کے لگڑری ہوٹل میں حملہ آوروں نے پہلے بیرونی دروازے پر کار بم دھماکا کیا، اس کے بعد ہوٹل میں داخل ہوکر فائرنگ کردی۔
(جاری ہے)
فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں دو فلپائنی، ایک امریکی ، ایک فرانسیسی اور ایک جنوبی کوریا کا باشندہ شامل ہے۔
فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکورٹی گارڈ بھی مارے گئے۔حملہ آور اس کے بعد ہوٹل کی 24 ویں منزل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، جہاں اکثر غیر ملکی سفیر اور حکومتی شخصیات قیام کرتی ہیں۔ جب سیکورٹی گارڈز نے حملہ آوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا تو انہوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں ہوٹل میں مقیم ایک شخص بھی ہلاک ہوا۔حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ سلامتی کونسل نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.