پشاور،پولیس چوکی پر موٹر سائیکل سواروں کا دستی بم سے حملہ ،فائرنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
بدھ 28 جنوری 2015 12:34
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پشاور میں موٹرسائیکلوں سوار کا پولیس پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی ۔پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پشاور کے علاقہ شاہ عالم پل کے قریب تھانہ شموزئی چوکی پر دو موٹر سائیکل سواروں نے پولیس چوکی پر دستی بموں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے گرفتار ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ادھر ایس ایس پی آپریشنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ شموزئی چوکی کے قریب پولیس نے دو موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کے لئے روکا تو انہوں نے دستی بموں سے حملہ کر دیا اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی
-
ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے، وزیر دفاع
-
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسرائیل سے صورتحال ابھی پیدا ہوئی، اس کا دورے سے کوئی تعلق نہیں ،اسحاق ڈار
-
رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایس پی ملیر کو نوٹس جاری
-
پی ٹی اے کی مجوزہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (سی وی اے ایس) لائسنس ٹیمپلیٹ پر آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال، سماعت 22 اپریل کو ہوگی
-
اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملہ کی اطلاعات ہیں، وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کروادی
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات پر ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا بیان
-
نوازشریف کہتے ہیں ہمسائے سے لڑائی نہیں کرنی، مریم نواز
-
حزب اللہ کا حملہ: متعدد اسرائیلی فوجی زخمی، چھ کی حالت نازک
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ایکس
-
فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے اقوام متحدہ میں ووٹنگ آج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.