مغوی کو قتل کر نے کی دھمکی ‘ دولت اسلامیہ کا تازہ ویڈیو قابل نفرت ہے ‘ جاپانی وزیر اعظم
بدھ 28 جنوری 2015 12:48
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کا تازہ ویڈیو قابل نفرت ہے جس میں انھوں نے اغوا کیے جانے والے جاپانی شہری کینجی گوٹو کو آئندہ 24 گھنٹے میں قتل کر دینے کی دھمکی دی ہے۔
(جاری ہے)
بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس ویڈیو سے ’متنفر‘ ہو گئے ہیں اور جاپانی حکومت نے اردن سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
انھوں نے وزیروں سے کہا کہ وہ ملک اور بیرون ملک دونوں جگہ جاپانی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کریں۔اس سے قبل دولت اسلامیہ نے اتوار کو کہا تھا کہ اس نے ایک اور جاپانی مغوی ہارونا یوکاوا کو قتل کر دیا ہے۔ تنظیم نے یوکاوا کے لیے 20 کروڑ امریکی ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.