امریکی حکام یمن میں ملاقات حوثی ملیشیا کے ساتھ کر رہے ہیں ‘ پینٹا گون کے ترجمان کی تصدیق

بدھ 28 جنوری 2015 12:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پینٹاگان کے ترجمان رئیر ایڈمرل جان کربی نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ امریکی حکام یمن میں ملاقات حوثی ملیشیا کے ساتھ کر رہے ہیں جس نے یمنی صدر منصور ہادی کے استعفے پر زور دے رکھا ہے۔پینٹاگان کے ترجمان نے کہاکہ امریکی حکام کی حوثیوں سے ان ملاقاتوں کے نتیجے میں کوئی ایسا معاہدہ عمل میں نہیں آیا جو القاعدہ کے حوالے سے انٹیلی جنس شیئرنگ کا باعث بنے۔

(جاری ہے)

جا ن کربی نے کہا کہ یمن میں موجود سیاسی بحران کے لیے یہ کہنا مناسب ہے کہ امریکی حکام یمن میں مختلف فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہیں کیونکہ یمن کی سیاسی صورت حال سخت غیر یقینی اور پیچیدہ ہے۔پینٹاگان کے ترجمان نے کہا کہ یہ بھی کہنا درست ہوگا کہ یمن کے واقعات میں حوثیوں کی شرکت کے بعد ضروری ہے کہ ان کا نکتہ نظر جانا جائے اور یہ معلوم کیا جائے کہ ان کے عزائم کیا ہیں تاکہ مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے، لہذا بین الاقوامی پارٹنرز کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ ان سے بات کریں۔جان کربی نے کہا کہ حوثیوں کے ساتھ جزیرہ نما عرب کیلئے القاعدہ کی شاخ کے بارے میں انٹیلی جنس شیئرنگ کیلئے ایسا کوئی باقاعدہ معاہدہ نہیں ہوا، جو اس طرح کی ضروتوں کیلئے ضروری ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :