نئے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیعت ٹوئٹر یا سوشل میڈیا کے ذریعے کرنے کی اجازت ہے ‘ سعودی علماء کونسل

بدھ 28 جنوری 2015 12:49

نئے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیعت ٹوئٹر یا سوشل میڈیا کے ذریعے ..

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سعودی عرب میں سینئر علماء کی کونسل کے رکن شیخ عبداللہ المنائی نے اپنے ایک تازہ فتوے میں کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین اور نئے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیعت ٹوئٹر یا سوشل میڈیا کے ذریعے کرنے کی اجازت ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پہلے سعودی فرمانروا ہیں جن کا پہلے سے ٹوئٹر اکاونٹ موجود ہے۔

(جاری ہے)

اب تک دس لاکھ سے زائد سعودی شہری سوشل میڈیا کے توسط سے بیعت کر چکے ہیں ۔ تقریبا اتنی ہی تعداد میں سعودی شہریوں نے مرحوم شاہ عبداللہ کے انتقال پر ٹوئٹر کے ذریعے سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔سعودی عرب میں مجموعی طور پر بیس لاکھ افراد ٹوئٹر اکاونٹ استعمال کرتے ہیں۔ سعودی عرب میں ٹوئٹر استعمال کرنے والے شہریوں کا تناسب عرب ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔شیخ عبداللہ المنائی نے کہا کہ شہری بیعت کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ اسلام میں بیعت کرنے کی بہت اہمیت ہے۔

متعلقہ عنوان :