ممبئی حملہ کیس ، اسلام آبادہائیکورٹ نے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
بدھ 28 جنوری 2015 13:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) اسلام آبادہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف درج کئے گئے مقدمات کی تفصیلی رپورٹ آئی جی بلوچستان‘ آئی جی پنجاب‘ آئی جی خیبر پختونخوا سے طلب کرلیں‘ جسٹس نورالحق این قریشی نے ریمارکس دئیے کہ وفاق کی جانب سے ملزم کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ جمع نہ کرائی گئی تو عدالت یکطرفہ کارروائی کرے گی‘ عدالت نے ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کیلئے وفاق کے وکیل کی استدعاء منظور کرلی۔
بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی اور وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے۔(جاری ہے)
جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کیخلاف حکومت کی جانب سے درج کئے گئے مقدمات کی تفصیلی رپورٹ ابھی تک جمع نہیں کرائی گئی۔
حکومت کی جانب سے ملزم کیخلاف ہر روز نیا مقدمہ قائم کردیا جاتا ہے جوکہ غیرقانونی ہوتا ہے۔ گذشتہ سماعت پر عدالت نے احکامات جاری کئے تھے کہ ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف جتنے بھی مقدمات قائم کئے گئے ہیں ان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ وفاق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک صرف ایک رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف ممبئی حملہ کیس اور ایک اغواء کا مقدمہ درج ہے۔ یہ رپورٹ صرف پنجاب حکومت کی طرف سے جمع کروائی گئی ہے۔ دیگر صوبوں کی تفصیلی رپورٹ ابھی تک عدالت میں جمع نہیں کروائی جاسکی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے میرے موکل کے دوبارہ 16 ایم پی او کے تحت دوبارہ نظربندی کے احکامات جاری کئے ہیں جن کو چیلنج کیا جارہا ہے۔ عدالت نے وفاق کے وکیل سے استفسار کیا کہ ابھی تک ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف تفصیلی رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی۔ وفاق کے وکیل نے عدالت سے استدعاء کی کہ ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم کیخلاف درج کئے گئے مقدمات کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے استدعاء منظور کرتے ہوئے وفاق کے وکیل کو احکامات جاری کئے ملزم کیخلاف جتنے بھی مقدمات قائم کئے گئے ہیں ان کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے ورنہ عدالت آئندہ پیشی پر یکطرفہ کارروائی کرے گی۔ مذکورہ سماعت کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.