گورنمنٹ ڈگری کالج سانگھڑ میں سالانہ ہفتہ وار کھیلوں کا آغاز

بدھ 28 جنوری 2015 13:36

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ریجنل ڈائریکٹر میرپور خاص پروفیسر ڈاکٹر سعیدالدین کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ ڈگری کالج سانگھڑ میں پرنسپل میڈم سلمہ کی زیر نگرانی سالانہ ہفتہ وار کھیلوں کا آغاز شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ سے کیا گیا‘ 20 اوورز پر مستمل میچ کا آغاز مہمان خاص پروفیسر فریدہ انصاری نے پہلی بال کھیل کر کیا۔ میچ سے قبل پری انجینئرنگ فائیو اسٹاف کی کیپٹن وصال مریم‘ پری میڈیکل ایگل کی کیپٹن حرا رضا نے ٹاس کیا‘ فائیو اسٹاف کی حصار مریم نے جویریہ کو پہلے اوورز کی دوسری بال پر آؤٹ کردیا جس کے بعد ٹیم اسکور تو کرتی رہی جم کر کھیل نہ سکی۔

پوری ٹیم 39 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ فائیو اسٹاف کی ماریہ اور صبا منظور نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹ لیں‘ فائیو اسٹار کی وصال مریم نے سب سے زیادہ 28 شاندار رنز اسکور کئے۔

(جاری ہے)

مقررہ ٹارگٹ 4 اوورز میں باآسانی سے پورا کرلیا۔ اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی بے نظیر آباد کے وی سی ارشد سلیم نے کالج کا دورہ کیا‘ کھیلوں کی سرگرمیوں کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کالج کی پرنسپل میڈم سلمہ‘ کھیلوں کے نگراں ارباب لغاری کو ہدایت کی تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے‘ طلباء کو کھیلوں کی تمام سہولیات دی جائیں‘ کھیل کے امپائر کے فرائض لیکچرار تبسم اور فرحت نے انجام دیئے۔