سانگھڑ کے قریب ٹوری نہر کا پل ٹوٹنے سے امد ورفت بند‘ سیکڑوں افراد پریشان

بدھ 28 جنوری 2015 13:39

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سانگھڑ کے قریب ٹوری نہر کا پل ٹوٹنے سے امد ورفت بند‘ سیکڑوں افراد پریشان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہر کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والی ٹوری نہر کا پل پتھروں سے بھرے ٹرک کے گزرنے کے سبب ٹوٹ گیا‘ ٹرک پھنس گیا‘ پل کے ٹوٹنے کے سبب قریبی نواحی گاؤں حاجی پیر بخش جونیجو‘ پیرومل‘ دلیل شر‘ باغ خان جتوئی‘ حاجی خدا بخش راجڑ‘ امام بخش شر‘ وسند فقیر شر ودیگر کا گاؤں کے سیکڑوں افراد کی آمد ورفت بند ہونے سے سانگھڑ شہر سے رابطہ کٹ گیا متاثرہ گائں کے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری متبادل انتظام کا مطالبہ کیا۔